نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارت میں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہروں کے دوران 2 مسلمانمظاہرین شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں بھارتی پولیس نے 2 مظاہرین کو گولی مار دی اور 130 سے زائد افراد کو سڑکوں پر نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران گرفتار کر لیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس گولی چلانے پر مجبور ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہجوم نے مسجد سے بازار تک مارچ نہ کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور جب پولیس نے لاٹھی چارج سے ریلی کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ٹوٹی ہوئی بوتلیں اور پتھر پھینکے گئے۔مقامی رہائشی نے بتایا کہ حکام نے شہر میں انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا اور کرفیو نافذ کر دیا، دن بھر ماحول کشیدہ رہا، ہم امن اور ہم آہنگی کی دعا کر رہے ہیں۔اتر پردیش میں پولیس نے ایک ریلی کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی، شمالی بھارت کی ریاست بھر میں کئی مظاہرے کیے گئے۔کولکتہ کے مشرقی میگا سٹی کے قریب کئی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی منقطع کر دی، مظاہرین نے ایک ریلوے لائن کو بلاک کر دیا اور ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
گوجرانوالہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر مراد ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے سٹیل...
لاہور، اوکاڑہ، کمالیہ لاہور،اوکاڑہ اور کمالیہ میں 3 افراد نے خود کشی کر لی، مصطفی آباد میں 23 سالہ ہاشم مرتضی...
راولپنڈی ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے تمام کارکنان کی نظر بندی غیر قانونی قرار دے دی۔ اطلاعات کے...
لاہور پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف مریم صفدر اور ان کے حواری مسلسل فوج اور عدلیہ کے خلاف منظم کمپین...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدرپاکستان تحریک انصاف...
فیصل آباد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی فوری طورپرسنٹرل ایگزیکٹو...
لاہور سرکاری کام میں مداخلت ڈالنے ،پریس کانفرنس میں انتشار پھیلانے ، سٹرک بلاک کرنے کے کیس سمیت دیگر کیسز...
اسلام آباد پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی اسیری نے حکومت اور اپوزیشن میں شامل سیاسی رہنماؤں...