اسلام آباد ( کامرس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ بجٹ پر آئی ایم ایف ناخوش ہے،15 روز تک اس میں تبدیلیاں کرینگے، سخت فیصلوں کے سوا آپشن نہیں،پہلا ہدف پاکستان کو سری لنکا بننے سے روکنا ہے، انتظامی امور ٹھیک کرنا ضروری ورنہ ملک چلانا مشکل ہو جائیگا،تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری ہوگی،25لاکھ دکاندارٹیکس نیٹ میں لائینگے، پٹرول مہنگا کرکے پیسے گھر نہیں لے جارہے، لوڈشیڈنگ زیرو نہیں کرسکتے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چینی سارا سال رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگے،آئندہ مالی سال میں تاریخ رقم کریں گے، ایکسپورٹس کو 35ارب ڈالرز تک لے کر جائیں، سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں اضافہ 2017 کے پے اسکیل پر ہو گا، ہفتہ کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ انفرادی انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف خوش نہیں ہے،ہم ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور کریں گے، مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو معیشت اتنا بوجھ نہیں اٹھا پائے گی، گیس کے شعبے میں 400 ارب کی سبسڈی دی ، کسی فیکٹری کو بند نہیں ہونے دیں گے بجلی،گیس کے شعبوں میں 2400 اور 1500 ارب کے گردشی قرضوں کا سامنا ہے، بجلی کی مد میں 1100ارب سے زائد کی سبسڈی دی گئی ہے، بجلی اور گیس کی سبسڈی ، گردشی قرضے ملک کو لے ڈوبیں گے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں 4598ارب روپے کا خسارہ آرہا ہے، عمران خان نے ملکی تاریخ کے 4 بڑے خسارے کئے ہیں۔لیاقت علی خان سے لے کر ناصر الملک تک جتنے وزرائے اعظم گزرے ہیں انہوں نے مل کر جتنا قرضہ لیا اس کا 80 فیصد عمران خان نے چار برسوں میں لیا۔ ہمیں جاری مالی سال میں 3950 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے ، وفاق کے پاس وسائل محدود ہیں، رواں سال ٹیکسوں کا ہدف 7004 ارب جس میں سے 4 ہزار ارب صوبوں کے پاس چلے جائیں گے، وفاقی حکومت سبسڈیز کے علاوہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھی فنڈز فراہم کرتی ہے۔ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 2000 ارب کے قریب ہے، ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 100 ارب روپے بڑھا دیا، دنیا میں مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے جس کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، اسی تناظر میں کوشش کی گئی ہے کہ امیروں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، حکومت نے بجٹ میں تیل دار بیجوں پر کئی مراعات دی ہیں۔ اس مقصد کیلئے 20 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے، حکومت تیل دار بیجوں کی ملکی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور توقع ہے کہ ہم ایک ارب ڈالر تک کے آئل سیڈز خود پیدا کریں گے۔ 30ارب کے قریب ٹیکس لیکجز پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے 200 ارب کا بوجھ پڑے گا ، نئے ٹیکس اقدامات کا حجم 440 ارب روپے ہے، 10 سے لے کر 12 بڑے سرکاری کاروباری ادارے ہیں جس میں 2 گیس اور 8 بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہیں ، ان اداروں کو نجکاری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، ای او بی آئی کے مسائل حل کئے جائیں گے، سابق ضم شدہ اضلاع پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، سابق حکومت کے خلاف مقدمات ہماری ترجیح نہیں ، عمران خان اور ان کی ٹیم نا اہل تھی اور ان کے بہت سارے لوگ خوردبرد میں ملوث ہیں، نواز شریف نو دس سال وزیراعظم رہے ہیں ، نواز شریف نے اس مدت میں جتنا قرضہ لیا عمران خان نے اس سے کئی گنا زیادہ قرضہ لیا ہے۔ ایف بی آر نے مقدمات اور تنازعات کو حل کرنے کیلئے اے ڈی آر سی کا نظام وضع کیا ہے، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کچھ تجاویز کو مسترد بھی کیا ہے اس لیے آئندہ 15 روز میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔پی پی آ ئی کے مطابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے، آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کرنا ہونگے ،آئی این پی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاور سیکٹر کاکل خسارہ 16سو ارب ہوگیاہے ،ملک میں زیرولوڈشیڈنگ نہیں کرسکتے ،ساری سرکاری کمپنیو ں کی نجکاری کریں گے، صباح نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں اضافہ 2017کے پے اسکیل پر ہو گااور اس کے بعدایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم ہوں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کا پورا ارادہ ہے کہ ہم تمام بڑی کمپنیوں کو نجکاری کی طرف لے کر جارہے ہیں جن میں بجلی کی تقسم کار کمپنیاں،سوئی گیس کی دو بڑی تقسیم کار کمپنیاں، پی آئی اے ، اسٹیل ملز اور دیگر شامل ہیں۔
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کر...
کراچیایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ...
اسلام آ باد شہبازحکومت نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کےدوران پاکستان کےتمام شعبوں کی...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اتوار کو پرتگال کے شہر لزبن...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پیر کو منعقد ہو گا۔اجلاس دن 2...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ کے نام سے...