اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،نیوزرپورٹر ،جنگ نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسپیکر نے پیر کو اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی ،وزیراعظم شہباز شریف نےبیان میں کہا کہ بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ایوان پیر کو بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت پر مبنی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔قبل ازیں وزیراعظم نے سپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ پر بحث کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں،بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیا گیا، لوگ احتجاج کر رہے ہیں،آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے، بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے، بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...