کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف دینے کی پوری کوشش کی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے چینی، گندم اور کھاد درآمد کرنے پر مجبور ہیں، مشکل حالات میں حقیقی بجٹ دیا اس سے معیشت کو استحکام ملے گا۔وہ جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر تجزیہ کارشاہزیب خانزادہ اور سینئر صحافی خرم حسین بھی شریک تھے۔ شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ حکومت نے پورا بجٹ امیدوں پر بنایا ہے، وزیرخزانہ کو اس بجٹ پرآئی ایم ایف سے بھی مشکل وقت ملے گا،حکومت نے جو بجٹ دیا اس سے انہیں سیاسی نقصا ن ہوگا۔خرم حسین نے کہا کہ ن لیگ آدھا راستہ چل کر حکومت ختم کرتی ہے تو الیکشن میں سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہوگا، حکومت کو آئی ایم ایف کو پروگرام کی بحالی کیلئے ٹھوس ریونیو پلان پیش کرنا ہوگا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی حکومت کا بجٹ دیکھا ہے جو ہمارے بجٹ کو سمجھا ہوگا، پچھلی حکومت نےآئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے بجٹ میں اس کی جھلک ہے،حکومت نے بجٹ میں ریلیف دینے کی پوری کوشش کی ہے، دنیا میں کموڈٹیز کی ریکارڈ قیمتوں کے باوجود بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالاہے، عمران خان کی حکومت کی وجہ سے ہم چینی، گندم اور کھاد امپورٹ کررہے ہیں، عمران خان نے پٹرول کا جو حال کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے، ہم نے مشکل حالات میں حقیقی بجٹ دیا ہے، اس پر تنقید کی جاسکتی ہے لیکن اس سے معیشت کو استحکام ملے گا، ہم نے بجٹ بنادیا ہے اب اس پر عملدرآمد کرنا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کیے تھے انہیں بجٹ میں پورا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کا تاثر ذمہ دار ملک کے طور پر جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں ریکارڈ سطح پر ہیں ، ہماری کوشش ہوگی عوام تک اس کے اثرات کم سے کم منتقل کیے جائیں، اس وقت بات سیاست کی نہیں ملک کی ہے،دنیا میں کوئی ملک قیمت خرید سے کم پر پٹرول اور ڈیزل فروخت نہیں کرتا ہے۔سینئر تجزیہ کارشاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے جو بجٹ دیا اس سے انہیں سیاسی نقصا ن ہوگا، حکومت نے پورا بجٹ ہی امیدوں پر بنایا ہے، عمران خان بھی حکومت نہ چلنے کی بات ٹھوس معلومات کے بجائے امید پر کررہے ہیں،وزیرخزانہ کو اس بجٹ پرآئی ایم ایف سے بھی مشکل وقت ملے گا،ایم کیو ایم، مولانا فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی فوری طور پر انتخابات نہیں چاہتی ہیں، حکومت پر اتحادیوں کی طرف سے وہ دباؤ نہیں آئے گا کہ فوری الیکشن میں جانا پڑے، ن لیگ کو سیاسی نقصان ہوگا انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ انتخابات میں کب جانا ہے۔ شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے معاملہ پر سیاست کی تھی، ن لیگ کے پچھلے دور میں پٹرول پر فی لیٹر تیس روپے لیوی لگائی گئی تھی، اس کا مقصد یہ تھا کہ جب بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں نیچے جائیں گی حکومت لیوی کے ذریعہ ٹیکس اکٹھا کرلے گی، مفتاح اسماعیل کلیئر ہیں وہ ڈیلیور کردیں گے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بھی نیچے آئیں گی، حفیظ شیخ پاپولسٹ نہیں تھے وہ معیشت مستحکم کرنے جارہے تھے لیکن عمران خان نے انہیں ہٹادیا۔سینئر صحافی خرم حسین نے کہا کہ حکومت اس راستے پر چل پڑی ہے جہاں رکنا مشکل ہوجاتا ہے، اگر ن لیگ سوچ رہی ہے کہ آدھا راستہ چل کر حکومت ختم کردی جائے تو انہیں الیکشن میں سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہوگا، حکومت کو توقع ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ستمبر اکتوبر کے بعد گرنا شروع ہوجائیں گی، حکومت کا پلان ہے کہ جنوری 2023ء سے پی ڈی ایل کی مد میں فی لیٹر 50روپے وصول کرنے کی پوزیشن میں آجائے گی،عالمی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پٹرولیم کی قیمتیں اگلے بارہ مہینے 140ڈالرز تک رہ سکتی ہیں۔ خرم حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کو پروگرام کی بحالی کیلئے ٹھوس ریونیو پلان پیش کرنا ہوگا، سب سے بڑا سوال پرسنل انکم ٹیکس سے متعلق اٹھایا جائے گا۔میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے اپنا پہلا اور ممکنہ طور پرآخری بجٹ پیش کردیا ہے، حکومت نے بجٹ میں اگلے ساتھ گروتھ، مہنگائی اور بجٹ خسارے میں کمی کے جو اہداف رکھے ہیں اسے معاشی ماہرین غیرحقیقی قرار دے رہے ہیں، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بجٹ تجاویز پر عمل ہوا تو فیکٹریاں بند ہوجائیں گی، بیروزگاری بڑھے گی اور مہنگائی کی شرح 25فیصد تک ہوجائے گی۔
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کر...
کراچیایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ...
اسلام آ باد شہبازحکومت نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کےدوران پاکستان کےتمام شعبوں کی...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اتوار کو پرتگال کے شہر لزبن...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پیر کو منعقد ہو گا۔اجلاس دن 2...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ کے نام سے...