لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے ،نیک نیتی سے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کام، کام اور صرف کام کر رہے ہیں، منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی سیاست خودبخود دم توڑ رہی ہے، لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،لوڈشیڈنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز ،خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عوام کو متحد ہونا ہو گا۔ذرائع کے مطابق شرکا نے مشکل ترین حالات میں وفاقی بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سوموار کو پیش ہونے والے صوبائی بجٹ کے خدو خال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔اجلاس میں آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ضمنی انتخابات والے حلقوں میں مریم نواز کو ریلیاں اور جلسے کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ قبل ازیں وزیر اعظم سے ماڈل ٹائون میں ان کے مشیر عون چوہدری نے ملاقات کی ، مشکل معاشی حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
اسلام آ باد مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس تاخیر سےکرانےپرآئین کی مسلسل خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایک سال...
اسلام آباد ممبر سندھ ارسا احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفیوفاقی حکومت نے شفقت حسین کو انڈس ریور اٹھارٹی مین...
راولپنڈی پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے ،صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے...
نئی دہلی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
کراچی برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلے اور...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں علاقائی حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے پیر کے...