اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بعض سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا اس سوال پر کہ بجٹ دستاویزات میں آئی ایم ایف اور چین کے آئندہ مالی سال کے دوران ملنے والے قرضے کےا عدادوشمار نہیں دیئے گئے کیا اس کا مطلب یہ سمجھا جائے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال نہیں ہورہا تو اس پر انہوں نے ایڈیشنل سیکریٹری بجٹ تنویربٹ سے کہا کہ وہ جواب دیں ،جس پر ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ یہ آخری لمحات میں بجٹ کی تیاری کےد وران رہ گیا۔ آئندہ چند روز میں تصدیق کر کے شامل کر دیاجائے گا اس پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئندہ برس آئی ایم ایف سے ملنے والے قرضے کا بجٹ دستاویزات میں اندراج غلطی سےر ہ گیا ،جب مفتاح اسماعیل سے پوچھا گیا کہ یہ بتایا جائے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ڈالر کے کس ریٹ پر بنایا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس کا جواب دینا نہیں چاہتا ، قبل ازیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے فروری میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف ورزی کی ، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ انفرادی انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف خوش نہیں ۔
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کر...
کراچیایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ...
اسلام آ باد شہبازحکومت نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کےدوران پاکستان کےتمام شعبوں کی...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اتوار کو پرتگال کے شہر لزبن...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پیر کو منعقد ہو گا۔اجلاس دن 2...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ کے نام سے...