اِن لینڈ ریونیو سروسز انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس افسران کیلئے یونیفارم لازم

12 جون ، 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کے عوام کو بالعموم اور ٹیکس گزاروں کو بالخصوص جعلسازوں‘ دھوکہ بازوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مالی سال 2022-23ء کے فنانس بل میں سیکشن 76کے بعد نیا سیکشن 77جو یونیفارم کے متعلق ہے شامل کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل کے قومی اسمبلی سے منظوری کے فوری بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفیشنل گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کرائے گا جس میں ان لینڈ ریونیو سروسز (انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) کے افسروں اور سٹاف کو یونیفارم پہننے کے قواعد کا اعلان کیا جائیگا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے پرسنل سٹاف آفیسریاسر نے بھی خوبصورت‘ باوقار‘ بارعب یونیفارم پہن رکھی تھی اور انکے بازو پر نمایاں ایف بی آر کشیدہ کاری کے ساتھ دکھائی دے رہا تھا۔