پاکستان کے راستے بیرون ملک جانیوالے افغان شہریوں کیلئے نئی ویزا پالیسی

12 جون ، 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی ہے،ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشی ایٹوز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا،وہ ممالک جہاں افغان شہریوں کو امیگریشن مل چکی ہے وہ ان شہریوں کیلئے پاکستان کا راہداری ویزا حاصل کرنے کے لئے درخواست دیں گے۔