اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملائیشیا اور انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کے عمل کو تیز کریں تاکہ صارفین کیلئے اسکی آسان فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور اسکی قیمتوں میں استحکام رکھا جا سکے، وفاقی وزیر نے خوردنی تیل کی دستیابی سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وزیر تعلیم رانا تنویر حسین،وزارت صنعت وپیداوار اور تجارت کے سیکرٹریز، وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری صنعت نے کمیٹی کو ملک میں خوردنی تیل کے سٹاک ، انڈونیشیا اور ملائیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کی صورتحال سے آگاہ کیااوربتایاکہ ملک میں خوردنی تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اس ماہ کے دوران ملائیشیا اور انڈونیشیا سے خوردنی تیل کے ٹینکرز پہنچنے سے سٹاک کی پوزیشن بہتر ہوگی اور قیمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی،یہ بھی بتایا گیا کہ اس سلسلے میں وزیر صنعت و پیداوار حکام سے اہم بات چیت کیلئے انڈونیشیا روانہ ہو رہے ہیں، رانا تنویر حسین نے وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنی قیمتوں پر نظر ثانی کریں اور عام آدمی کیلئے قیمتوں کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔
اسلام آ باد مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس تاخیر سےکرانےپرآئین کی مسلسل خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایک سال...
اسلام آباد ممبر سندھ ارسا احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفیوفاقی حکومت نے شفقت حسین کو انڈس ریور اٹھارٹی مین...
راولپنڈی پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے ،صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے...
نئی دہلی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
کراچی برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلے اور...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں علاقائی حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے پیر کے...