پنجاب کابینہ میں آج توسیع کا امکان ،20وزراء حلف اٹھائیں گے

12 جون ، 2022

لاہور ( نمائندہ جنگ)پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ آج ( اتوار) کے روز مکمل ہونے کا امکان ہے،کابینہ میں20 ارکان کی شمولیت متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر ، کرنل (ر)ایوب، یاور زمان، ملک تنویر اسلم، بلال یاسین ، سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشا اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ ،کرنل (ر)طارق، عظمی بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو اور چودھری اقبال گجر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی کے بھی مزید دو افراد کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کو کابینہ میں مزید 3 وزراء اور 2 مشیر مل سکتے ہیں۔