صنعتوں کیلئے انڈسٹریل سپورٹ پیکج ختم کرنے کی تجویز

12 جون ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) نئے مالی سال صنعتوں کیلئے انڈسٹریل سپورٹ پیکج ختم کرنے اور پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم ہونے سے قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہوگا ،نئے مالی سال پرائس ڈفرنشل کلیمز کی مد میں کوئی بجٹ نہیں رکھاگیا اوربجٹ میں انڈسٹریل سپورٹ پیکج کیلئے فنڈزمختص نہیں کئے گئے ،رواں مالی سال اس مد میں37ارب 88 کروڑ روپے سے زائد مختص ہیں جبکہ زیروریٹڈ انڈسٹریز کیلئے سبسڈی برقراررکھنے کی تجویز دی گئی، اسی طرح زیروریٹڈ انڈسٹریز کیلئے سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے،خیبر پختونخواہ میں ضم علاقوں کیلئے20 ارب اور ڈسکوزمیں ٹیرف کے فرق کے خاتمے کی مد میں 175ارب روپے کی سبسڈی مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔