اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) وفاقی حکو مت نے گریڈ17سے 22تک کے وفاقی سیکرٹریٹ کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الائونس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2022کو ہوگا، صوبوں میں یہ پہلے ہی لاگو ہے، ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے 19تک کےسرکاری ملازمین کو و مارچ 2022سے 15فیصد ڈسپیریٹی الائونس دیا جارہاہےاور اب اسکو گریڈ 20سے 22تک کے افسران کو بھی دینے کی منطوری دی گئی ہے، یہ الائونس پرنسپل ، سیکرٹریٹ افسران اور دیگر منسلک اداروں آڈیٹرجنرل آف پاکستان ، محکمہ موسمیات، بیورو آف شماریات ، آرکیالوجی اور دیگر اداروں کے افسران کو بھی دیا جائیگا،گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے تک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں پنشنرز کی پنشن میں مزید 5فیصد اضافہ کیا گیاحکومت نے اپریل میں پنشن میں 10فیصد اضافہ کیا تھا اور بجٹ میں مجموعی طور پر 15فیصد پنشن میں اضافے کی منظوری دی ، 10فیصد اضافے کا اطلاق اپریل سے ہو چکا ہے جبکہ 5فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، حکومت نے سرکاری ملازمین کی 2017کی بنیادی تنخواہ میں 15فیصد اضافہ کیا ہے، اس کے بعد 2016, 2017, 2018, 2019اور 2021میں دیئے گئے ایڈہاک ریلیف الائونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائیگا۔
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کر...
کراچیایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ...
اسلام آ باد شہبازحکومت نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کےدوران پاکستان کےتمام شعبوں کی...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اتوار کو پرتگال کے شہر لزبن...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پیر کو منعقد ہو گا۔اجلاس دن 2...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ کے نام سے...