مئی میں آنیوالی ترسیلات زر میں 25فیصد کمی رپورٹ

12 جون ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال مئی کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے2.3ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجی گئی جو اس سے پچھلے ماہ اپریل کے مقابلے میں 25.4فیصد کم ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجی گئی تھی جو کسی بھی ایک ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات کا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ ماہ مئی کے مہینے میں ترسیلات زر پچھلے سال مئی2021 کے مقابلے میں بھی 6.9فیصد کم ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے 2.3ارب ڈالر کے ترسیلات زر شامل ہونے کے بعد رواں مالی سال کے 11ماہ یعنی جولائی2021تامئی 2022کے دوران ترسیلات زر کا مجموعی حجم 28.4ارب ڈالر ہوگئی ہیں جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3فیصد ہے۔