تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ 2017کی بنیادی تنخواہ پر ہوگا

12 جون ، 2022

اسلا م آباد ( کامرس رپو رٹر) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ ان کی 2017 کی بنیادی تنخواہ پر کیا جائے گا،وزیر خزنہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق 2017 ء کی بنیادی تنخواہوں کے سکیل پر ہوگا جس کے بعد ایڈہاک الائونس بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیئے جائیں گے ، سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ تمام سرکاری ملازمین کےلیےہے۔