اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ معاشی طور پر خود مختار ہونے کے لئے ضرورت مندوں کی مدد سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کی بلاسود قرضہ سروس خاص طور پر ضرورت مند خواتین کے لئے قابل تعریف اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش معاشی چیلنجز کے لئے اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں اخوت کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان شعبوں میں اخوت کی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں اس امید کا ظاہر کیا کہ اخوت گوجر خان میں اپنی خدمات کو بڑھائے گا کیونکہ گوجر خان میں تقریباً پانچ ہزار کے قریب افراد اخوت کے تعاون سے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے اگلے ہفتے گوجر خان میں اخوت کے سیمینار میں شرکت پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے سپیکر کو نئے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرضوں کی سکیموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اخوت نے چکوال میں یونیورسٹی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے سپیکر کو اخوت کے نوجوانوں کو آن لائن کاروبار جیسے ایمیزون وغیرہ کی تربیت دینے کے نئے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...