دمشق (جنگ نیوز )شام نے اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو رن وے سمیت بڑا نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے، جو کہ ہفتے کو دوسرے دن بھی مرمت کیلئے بند رہا۔اے ایف پی کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ نے جاری بیان میں بتایا کہ ʼرن وے بند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام نے 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے پڑوسی ملک پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جس میں حکومتی فوجیوں کے ساتھ ایران کی حمایت یافتہ فورسز اور لبنان کےجنگجو مسلح گروپ حزب اللہ کو ٹارگٹ کیا گیا۔تاہم ان فضائی حملوں کی وجہ سے پروازوں میں کوئی خاص رکاوٹیں پیدا نہیں ہوئیں۔وزارت نے بتایا کہ ٹرمینل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، سول ایوی ایشن اور مقامی کمپنیاں ائیرپورٹ پر قابل قدر نقصان کی مرمت کرنے کے لیے کام کرہی ہیں۔اسرائیلی بمباری سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح میزائل حملے کے سبب رن وے اور ائیرپورٹ کے قریب حزب اللہ اور دیگر ایران حمایت یافتہ گروپس کے اسلحے کے 3 گوداموں کو نقصان پہنچا۔ٹوئٹر پر اسرائیلی کمپنی کی جانب سے تین علیحدہ مقامات کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ فوجی اور شہری دونوں رن وے کو حملوں کی وجہ سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...