ساہیوال، کپڑے استری نہ کرنے پر بھائی نےبڑی بہن قتل کردی

12 جون ، 2022

ساہیوال(نمائندہ جنگ)ساہیوال کے چک 82/5-Lمیں کپڑے استری نہ کرنے پر16 سالہ بھائی نےاپنی بڑی بہن کوفائرنگ کرکے قتل کردیااورفرار ہوگیا۔چک 82/5 ایل کے 16سالہ غلام قاسم نےتانیہ کو گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا، گزشتہ روز ملزم غلام قاسم نے 18سالہ بہن تانیہ کو کپڑے استری کرنے کا کہا ، انکار پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ طیش میں آکر غلام قاسم نے بہن تانیہ کو گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ یوسف والا نےمقتولہ کی ماں پروین بی بی کی رپورٹ پر ملزم بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔