کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکہ الزبتھ دوم ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے 70برس مکمل ہونے پربرطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے تحت کراچی میں ملکہ کی سالگرہ اور پلاٹینم جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔96 سالہ ملکہ الزبتھ دوم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے۔تقریب میں غیر ملکی معززین اور مشہور شخصیات نے شرکت کی اورملکہ برطانیہ کی 70 سالہ خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھوریناکیس تقریب کے میزبان تھے۔برطانوی ہائی کمشنر برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنے مہمانوں کو ملکہ برطانیہ کی عوامی خدمات پرروشنی ڈالی اوران کے1961 میں دورہ پاکستان کے دوران ملکہ کی کیڈیلک کارکی سواری کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان پائیدار دوستی کی علامت کے طورملکہ کی کیڈیلک کار آج بھی احاطے میں کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات برطانیہ سمیت مختلف ملکوں اور دولت مشترکہ کے ممالک میں منائی جارہی ہے اورملکہ کی 70 سالہ خدمات کوسراہا جارہا ہے کراچی میں تقریبات کا انعقاد پاکستان اور برطانیہ کے 75 سالہ دوطرفہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سی ایم جی نے کہا کہ ملکہ کی 70 سالہ قیادت دیانت، محنت اور بے لوث خدمات کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، ہمیں ان کی سالگرہ، اس کی پلاٹینم جوبلی اور برطانیہ اور پاکستان کے گہرے تعلقات پر فخر ہے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کو ہر سطح پر آگے بڑھانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کارلائیں گے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارتی ،سیاحتی تعلیمی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...