جنیوا(شِنہوا)جنیوا میں اقوام متحدہ (یو این)میں چینی مشن نے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی طرف سے چین کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے مینڈیٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے چین مخالف قوتوں کے ایک سیاسی آلہ کار کا کردار ادا کیا۔ چینی مشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چین کی انسانی حقوق کی زبردست کامیابیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، اقوام متحدہ ماہرین کے اس گروپ نے امریکہ سمیت مغربی ممالک اور چین مخالف قوتوں کی طرف سے گھڑے گئے جھوٹوں اور غلط معلومات کی توثیق کی۔ ترجمان نے کہا کہ انہوں نے اپنے مینڈیٹ کا غلط استعمال کیا اور انسانی حقوق کونسل کے 50 ویں اجلاس کے موقع پر چین پر الزام تراشی کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کیا، جو چین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی امریکی حکمت عملی، تسلط اور اقتدار کی سیاست کے مفادات کو پورا کرنےمیں اس کا ساتھ دینے کے لئے انسانی حقوق کونسل کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...