کراچی (اسد ابن حسن) قومی شناختی کارڈ اجرا کے ادارے نادرا نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے مزید ایک نیا قدم اُٹھایا ہے اور مسافر کورونا سرٹیفکیٹ کے علاوہ زردبخار اور پولیو کی ٹیسٹ رپورٹس آن لائن حاصل کرنے کی سہولت دینے کا قدم اٹھایا ہے- اس سلسلے میں موبائل ایپلی کیشن کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ سہولت نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے اشتراک سے جاری کی جا رہی ہے اور بیرون ملک جانے والے مسافر کورونا کی طرح زردبخار اور پولیو کے سرٹیفکیٹس کی رپورٹس نادرا ایپلی کیشن اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرکے اس کی کاپیاں پرنٹ کرسکیں گے۔ مسافر کیو آر کوڈ کو استعمال کریں گے جس سے مسافر کا نام، پاسپورٹ نمبر، رپورٹ اور دیگر تمام تفصیلات ظاہر ہوجائیں گے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...