روسی ناکہ بندی سے عالمی غذائی بحران جنم لے سکتا ہے، یوکرینی صدر

12 جون ، 2022

کیف(اے ایف پی)یوکرینی صدرزیلنسکی نےخبردارکیاہےکہ روسی ناکہ بندی سے عالمی غذائی بحران جنم لے سکتا ہے،زیلنسکی نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سربراہی اجلاس سے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ دنیا بحیرہ اسود کی بندرگاہوں پر روس کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم کرائےورنہ ایشیا اور افریقہ کے بہت سے ممالک میں شدید غذائی بحران اور قحط کا سامنا کرنا پڑے گاجوسیاسی انتشار کا باعث بنے گی جس کے نتیجے میں بہت سی حکومتوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور بہت سے سیاستدانوں کو بے دخل کیا جا سکتا ہے۔یہ خطرہ عالمی منڈیوں اور بعض ممالک میں بنیادی مصنوعات کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کو دیکھ کر واضح ہے، یہ روس کی کارروائیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔