اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) بجٹ 2022-23 میں فالٹ لائنز، ڈاکٹر خاقان نجیب کہتے ہیں کہ 750 ارب روپے کے پیٹرولیم لیوی اور 800 ارب روپے کے صوبائی سرپلسز کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے، خدشہ ہے کہ آئی ایم ایف ان فالٹ لائنوں کے ساتھ بجٹ کو سبسکرائب نہ کرے ۔ انہوں نے رائے دی کہ 750 ارب روپے پیٹرولیم لیوی اور 200 ارب روپے جی آئی ڈی سی مہنگائی کے عوامل ہیں جس سے بچا جا سکتا تھا اگر حکومت ٹیکس ریونیو کا ہدف 7500 ارب روپے مقرر کرتی۔ تفصیلات کے مطابق مخلوط حکومت کا بجٹ 2022-23 بہت زیادہ مہنگائی والا ہے جس سے ٹیکس ریونیو میں 7500 ارب روپے تک اضافہ کر کے بچا جا سکتا تھا لیکن اس نے سالانہ ریونیو میں 16 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 7004 ارب روپے کا آسان ہدف مقرر کیا ہے۔ 6000 ارب روپے کے موجودہ ریونیو ہدف سے اگر حکومت ریونیو میں 16 فیصد برائے نام اضافہ کرتی ہے تو محصولات کی وصولی 6950 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ وزیر خزانہ کے سابق مشیر ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے 7500 ارب روپے کا ہدف رکھا ہوتا تو پھر اسے نادرا اور بینکوں کے پاس دستیاب ڈیٹا کو استعمال کرنا پڑتا تاکہ ممکنہ ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے جو کہ ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے جو اس وقت 8.8 فیصد ہے۔ 7500 ارب روپے کا ہدف بھی حکومت کا ٹیکس بیس بڑھانے کا عزم ظاہر کرے گا اور آئی ایم ایف کو بھی مثبت اشارہ دے گا۔تاہم انہوں نے دلیل دی کہ حکومت پی اوایل مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کے ذریعے 750 ارب روپے اکٹھا کرنے جا رہی ہے جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر مہنگائی ہو گی۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...