اٹلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،7 افراد ہلاک

12 جون ، 2022

روم(اے ایف پی)اٹلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ، اے ایف پی کے مطابق مرنے والوں میں 4 ترک شہری جبکہ دو لبنانی شامل ہیں،اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اطالوی تھا،اطالوی فائر سروس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے اور 9 جون کو پیش آنےوالے حادثے میں کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔