چین کی تحفظ آب کے نئے منصوبوں میں 62ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری

12 جون ، 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں تحفظ آب کے نئے منصوبوں میں مجموعی طور پر 414ارب40کروڑیوآن (تقریبا61 ارب86کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی۔آبی وسائل کے نائب وزیر وی شان زونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں تحفظ آب کے منصوبوں کی تعمیر کے لیے رواں سال 800ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔وی نے کہا کہ جنوری سے مئی تک، ملک میں تحفظ آب کے 10ہزار 644 نئے منصوبے شروع کیے گئے، جن میں 609 منصوبوں میں سے ہر ایک پر 10کروڑ یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یہ منصوبے بڑے دریاں کے پانی کو آبی قلت کا شکار علاقوں کی طرف موڑنے، دریاں کی ماحولیاتی بحالی، سیلاب پر قابو پانے، آبپاشی اور دیہی آبادی کے لیے پانی کی محفوظ فراہمی جیسے مقاصد کے لیے بنائے جائیں گے۔ وی نے مزید بتایا کہ پہلے پانچ ماہ میں، ممکنہ خطرات والے کل 3ہزار500 آبی ذخائر کو مضبوط کیا گیا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے دریاں میں 2ہزار300 کلومیٹر سے زیادہ ماحولیاتی بحالی کا عمل مکمل کیا گیا۔