کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیاہے،صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں چار دن کی توسیع کردی گئی ہے، دوسرے مرحلے کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد اب 15 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16جون کوجاری کی جائیگی جبکہ 17سے19جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی،ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کیخلاف 20سے22جون تک اپیل کی جاسکے گی، 27 جون کو نظرثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائینگے، 28 جون کوکاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جبکہ 29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائینگے، صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی جبکہ28جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کئے جائیں گے، پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ معرکہ حق نظریہ اساسی کی...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
اسلام آبادوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اپیل پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور آپریشن بنیان...
اسلام آبادپاکستان اسپورٹس بورڈ نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن...
اسلام آبادخیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل...
اسلام آباد سینیٹ نے سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیو کا معاملہ انسانی...
اسلام آباد ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...