عمران خان 16جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے

12 جون ، 2022

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 16جون بروز جمعرات اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے،پی ٹی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق عمران خان کے خطاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،وہ اپنے خطاب میں ملک کے سیاسی و آئینی و قانونی معاملات پر مفصل روشنی ڈالیں گے۔