امریکی پابندیوں کے شکار ایران اور وینزویلا میں تعاون کا 20 سالہ معاہدہ

12 جون ، 2022

تہران(اے ایف پی)امریکی پابندیوں کے شکار ایران اور وینزویلا میں تعاون کا 20 سالہ معاہدہ طےپاگیا،معاہدے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے تاریخی دورہ ایران کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بقول یہ پیش رفت مختلف شعبوں میں تعلقات کی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔