زکوٰۃ ةکی ادائیگی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے کی جائے، جلال بچلانی

12 جون ، 2022

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) ڈسٹرکٹ زکو ة اینڈ عشر کمیٹی اسلام آباد کے ممبراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جلال بچلانی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے زکوٰۃ بائیو میٹرک کے شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کا نظام وضع کر لیا تھا مگر اس حکومت نے دوبارہ پرانا نظام بحال کر کےزکوٰۃ کی تقسیم کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ وہ مستحقین تک ہی پہنچے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں زکو ةکی ادائیگی بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے تاکہ اس قیامت خیز مہنگائی کے دور میں مستحق افراد تک پہنچ سکے۔