چکوال(نمائندہ جنگ)ایم پی اے محترمہ مہوش سلطانہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی مارکیٹ ریلیف پالیسی کے مطابق ضلع میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرائس کنٹرول میکانزم کا استحکام بنیادی ضرورت ہے تاکہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں پر حصول میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں کہا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی عملداری یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ میں صارف دوست ماحول مستقل بنیاد پر برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی اپنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کا سخت محاسبہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ دکاندار خود ساختہ مہنگائی سے باز رہیں ورنہ رعایت نہیں کی جائے گی ۔
سرائےالمگیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کا اہم سنگ میل ڈسٹرکٹ جیل پریزن ویلفیئر سٹور فعال کر دیا...
راولپنڈی صوبائی موٹر وییکل ترمیمی بل 2026 کے نفاذسے پنجاب میں جرمانے کم اور قید کی سزائیں ختم کردی گئیں ،عوامی...
ماسکو یومِ فتح پریڈ میں پیوٹن کی نیٹو پرشدید تنقید،یوکرین جنگ جائز مقصد قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود...
لاہور بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک...
راولپندی پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام “بنیان مرصوص، معرکۂ حق”...
راولپنڈی ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل کےلئے اردل روم کا انعقاد کیا،جس میں...
راولپنڈی 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکےاڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم...