شادمان ٹائون واہ کینٹ سٹریٹ 8میں سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع

12 جون ، 2022

واہ کینٹ (جنگ نیوز) واہ کینٹ کے علاقہ شادمان ٹائون کی گلی نمبر 8میں سیوریج پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ممبر کینٹ بورڈ واہ کینٹ چوہدری احسن سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ چوہدری لطیف‘ ملک شوکت‘ چوہدری عثمان بشارت‘ توفیق خاور‘ محمد وارث اور نسیم شاہ سمیت دیگر نے کہا کہ گلیوں کی کنکریٹ پختگی اور سیوریج لائن سمیت سوئی گیس کی فراہمی اُنکے دیرینہ مسائل تھے۔ اُنہوں نے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری احسن کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر واہ کینٹ سے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ چوہدری عثمان بشارت نے کہا کہ عوامی فلاحی کاموں کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔