حکومت اور عوام بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں‘ سلمان بٹ

12 جون ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلمان بٹ نے ترجمان بھارتی حکومت کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ کوئی بھی شخص ہمارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کرے ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے۔ حضور اکرمؐ سے بڑھ کر مسلمانوں کیلئے مقدس ہستی کوئی نہیں ہے۔ ہم ناموس رسالتؐ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فوری طور پر بھارت کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور اُن کو نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنے پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں۔ سلمان بٹ نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک بھارتی مصنوعات پر فوری پابندی لگائیں اور ان کا ہر فورم پر بائیکاٹ کیا جائے۔