کلر سیداں (نمائندہ جنگ)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سرجن سمیت سات میڈیکل افسران اور نرسنگ سٹاف کے تبادلے کر دیئے گئے جس سے ہسپتال کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل، ٹی بی ڈاٹ کام انچارج ڈاکٹر محمد انور،ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر النساء،ہیڈ نرس فرحت جبیں، چارج نرس زرین فاطمہ، نرس صباء شاہین اور کرن نواز کا تبادلہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ہو جانے سے کلر سیداں کے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد کے تبادلے کے بعد آپریشن کا کام بھی ٹھپ ہو گیا ہے جبکہ ٹی بی انچارج ڈاکٹر محمد انور کی مری روانگی کے بعد ٹی بی کا کام بھی بری طرح متاثر ہو گا۔ ٹرانسفر ہونے والے افراد کے بعد ابھی تک کسی سرجن یا دیگر سٹاف کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
سرائےالمگیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کا اہم سنگ میل ڈسٹرکٹ جیل پریزن ویلفیئر سٹور فعال کر دیا...
راولپنڈی صوبائی موٹر وییکل ترمیمی بل 2026 کے نفاذسے پنجاب میں جرمانے کم اور قید کی سزائیں ختم کردی گئیں ،عوامی...
ماسکو یومِ فتح پریڈ میں پیوٹن کی نیٹو پرشدید تنقید،یوکرین جنگ جائز مقصد قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود...
لاہور بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک...
راولپندی پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام “بنیان مرصوص، معرکۂ حق”...
راولپنڈی ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل کےلئے اردل روم کا انعقاد کیا،جس میں...
راولپنڈی 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکےاڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم...