عقیدہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار رہنا ہو گا، علماء

12 جون ، 2022

حضرو (نمائندہ جنگ) بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے جنونی کیفیت کے تحت مسلمانوں کی مساجد کو شہید کرنے اور ان جگہوں پر مندر تعمیر کرنے سمیت ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اس کیخلاف علاقہ چھچھ تحصیل حضرو ہٹیاں کامرہ کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بھی عوام میں غم و غصہ کی کیفیت نظر آتی ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ عقیدہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے باہمی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے ریلیوں میں اساتذہ‘ طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ نبی پاکؐ سے عوام کو بے انتہا محبت ہے۔