کیخلاف اقدامات کرینگے‘ ڈی پی او جہلم پنڈ دادن خان (نامہ نگار) ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے اپنی پہلی کھلی کچہری پنڈ دادن خان میں منعقد کی۔ڈی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور ایکشن پلان تیار کر رہے ہیں‘ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائینگے۔ قانون کی حکمرانی اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ تحصیل پنڈ دادن خان ایک دور دراز اور پسماندہ ترین علاقہ ہے‘ یہاں کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے دور دراز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم جانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے یا15دن بعد یہاں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر ہی حل ہو سکیں۔ کھلی کچہری میں درجنوں خواتین و حضرات نے اپنے مسائل پیش کئے جس پر ڈی پی او نے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔ بعدازاں پولیس اسٹیشن پنڈ دادن خان میں وکلاء، صحافیوں، امن کمیٹی کے اراکین اور معززین علاقہ کے وفود سمیت مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر کرنل (ر) زاہد حسین شیرازی نے بعض اجتماعی مسائل کی طرف ڈی پی او کی نشاندہی کرائی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع بھر میں جلد تبدیلی نظر آئیگی اور بہت سے اجتماعی مسائل اگلی کھلی کچہری سے پہلے ہی حل ہو جائینگے۔
سرائےالمگیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کا اہم سنگ میل ڈسٹرکٹ جیل پریزن ویلفیئر سٹور فعال کر دیا...
راولپنڈی صوبائی موٹر وییکل ترمیمی بل 2026 کے نفاذسے پنجاب میں جرمانے کم اور قید کی سزائیں ختم کردی گئیں ،عوامی...
ماسکو یومِ فتح پریڈ میں پیوٹن کی نیٹو پرشدید تنقید،یوکرین جنگ جائز مقصد قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود...
لاہور بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک...
راولپندی پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام “بنیان مرصوص، معرکۂ حق”...
راولپنڈی ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل کےلئے اردل روم کا انعقاد کیا،جس میں...
راولپنڈی 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکےاڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم...