ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا

12 جون ، 2022

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)کلر سیداں اور گردونواح میں نجی جنگلات میں لگائی جانے والی آگ روز کا معمول بن گئی ۔گزشتہ روز بھی دن کے وقت کال موصول ہوئی کہ جوچھہ ممدوٹ میں جنگل میں آگ لگ گئی ہے جو پھیل کر گھروں تک آ رہی ہے جس پر ریسکیو 1122 کلر سیداں کی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔