مشکل حالات میں بہترین بجٹ، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا، سیاسی رہنماء

12 جون ، 2022

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے وفاقی بجٹ کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی برے معاشی حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر اتحادی حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا جو خوش آئندہ بات ہے۔جماعت اسلامی کلر سیداں کے امیر جاوید اقبال نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا ، ہم اس بجٹ کو نہیں مانتے۔افسوس حکومت نے سودی نظام کو برقرار رکھا۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے وفاقی بجٹ کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراط زر،اقتصادی ترقی کے مفروضوں پر مبنی بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں۔