نوسربازوں نے امام مسجدکو لوٹ لیا

12 جون ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)امام مسجدکو نوسربازوں نے پولیس ملازم بن کرلوٹ لیا۔تھانہ سبزی منڈی کو قاری حنیف ملک نے بتایاکہ نیسکام ہسپتال میں بطور امام مسجدفرائض سرانجام دے رہا ہوں، 9جون کو نماز مغرب کے بعدواپس گھر جا رہا تھاکہ نیسکام چوک میں چندنامعلوم اشخاص نے خود کوپولیس ملازمین بتاکرمجھے روک لیا۔اپناپولیس کارڈمجھے دکھایا ۔تلاشی لیتے ہوئے انہوں نے میراپرس نکال کراس میں سے 36ہزارروپے نکالے اورمجھے دھکادے کرگرا کر فرارہوگئے ۔