دہشتگردی کے خاتمے سمیت پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کی خاطراٹھائے گئے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج کا بین ثبوت عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کا وہ ٹویٹ پیغام ہے جس سے اس شعبے کے اشاریوں میں 6 پوائنٹ کے اضافے کی تصدیق ہوتی ہے۔2019 کی سیاحت کے شعبے سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 89 تھا جو 2021 میں83 ہوگیا۔ عالمی بنک کے مطابق اشاریوں میں بہتری کی بنیادی وجہ سازگار کاروباری ماحول ، سیاحوں کی وسیع سکیورٹی اور اس شعبے کے ڈھانچے میں بہتری ہے۔ پاکستان اپنے قدرتی مناظر، چار ہزار سالہ پرانی تہذیب کے آثار، کوہ پیمائی اور تاریخی عمارتوں سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سےعالمی سیاحوں کی توجہ کا آج اسلئے طلبگار ہوکر رہ گیا ہے کہ بدقسمتی سے گذشتہ 40 برس کے دوران سرد جنگ سمیت دہشتگردی اور خطے کے غیر موافق حالات نے انھیں ہم سے دور کردیااور سیاحت میں تیزی سے ترقی کرنے والا یہ ملک دوسروں سے پیچھے رہ گیا جبکہ پاکستان کو اس شعبے میں سب سے زیادہ جلاء 1970 کی دہائی میں ملی جس کے توسط سےملکی دستکاریاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کی کامیاب تکمیل کے بعد جب امن و امان کے حالات معمول پر آنے لگے تو 2018 میں 19 لاکھ غیرملکی سیاح پاکستان آئے جسے دیکھتے ہوئے 2020 میں اسے بین الاقوامی سطح پر 10 بہترین دور دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ حالیہ حوصلہ افزا رپورٹوں کی روشنی میں یہ بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ سیاحت کے شعبے کو قومی معیشت کے دھارے میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کےلئے وہ تمام سقم دور کئے جائیں جو اس کی مکمل بحالی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
پاکستان ریلوے ایک بنیادی قومی ادارہ ہے۔گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال کے دوران حکومت نے اس ادارے کی بحالی اور بہتری...
-
اسرائیل امریکہ ، ایران کے ساتھ جنگ بندی کو مستقل شکل دینے کی تمام کوششیں جاری ہیں۔تاہم دو نوں فریق اپنے اپنے...
-
کل میں گھر سے نکل کر سڑک کراس کرنے کیلئے دائیں بائیں دیکھنے لگا کہ سڑک کی دوسری جانب سواریوں سے لدی پھندی چنگ...
-
وہ فرمانے لگے ’آپ نے کوئی سوال نہیں کیا!‘ ہم نے عرض کیا اپنے سوال اٹھانے نہیں جواب اور علاج تلاش کرنے آتے...
-
پاکستان میں توانائی کا بحران کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ وہ مسئلہ ہے جس نے ہر گھر، کاروبار اور صنعت کو متاثر...
-
لمز کی طرف سے دو روزہ ”مغل کانفرنس“ میں شرکت کی دعوت پر میں خوشی سے اچھل پڑا کیونکہ میں پہلے ہی اس طرح کے موقع...
-
بھارت نے 6ستمبر 1965ء کی شب 3بجے واہگہ بارڈر پر حملہ کر کے جیم خانہ کلب میں جشن فتح منانے کا اعلان کیا لیکن...
-
قارئین کرام !آج کل حکومت کے سر پر لاہور بلکہ پرانے لاہور کو واپس لانے کا جوش سوار ہے اور پرانے لاہور کی ہر...