کچھ اخباری اطلاعات اور ٹی وی خبروں کے مطابق ایک اہم ریاستی ادارے نے حکومت اور اپوزیشن کے اہم رہنمائوںکو بلا کر سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران کا شکار ہے لہٰذا یہ وقت سیاست سے زیادہ ریاست بچانے کا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں تاکہ عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دلایا جاسکے کہ حکومت چاہے کوئی بھی ہو جو وعدے عالمی اداروں سے قرض کے حصول کیلئے کیے جائیں گے انھیں کوئی بھی حکومت ہو مکمل کرے گی یا ان کی بھرپور پاسداری کریگی۔ اطلاعات یہ ہیں کہ تحریک انصاف کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس ادارے کو اپنی جماعت کی جانب سے آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کیلئے یہ شاید قابل قبول نہ ہو کیونکہ انکی چلتی ہوئی حکومت کا خاتمہ کیا گیا ہے اسلئے پارٹی قائد اس بات کیلئے تیار نہیں ہو نگے کہ ان کی پارٹی کی جانب سے آئی ایم ایف کو کسی بھی طرح کی یقین دہائی کراکے موجودہ حکومت کیلئے آسانی پیدا کی جائے ، یہ انتہائی اہم خبر ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ ریاست بچانے کیلئے تحریک انصاف جو ایک قومی جماعت ہے اس نے وہ تعاون پیش نہیں کیا جو ملک کی معاشی صورتحال اس سے تقاضا کرتی ہے ، حالانکہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کی ہی آئی ایم ایف سے وعدہ خلافیاں ہیں جن کے سبب آج آئی ایم ایف پاکستان کو مزید قرضہ دینے کو تیار نہیں ، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار جنھوں نے پاکستان کو ماضی میں جادوئی طریقے سے نہ صرف معاشی بحران سے نکالا بلکہ ان کے دور میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں سو
روپے کے آس پاس رہنے میں کامیاب بھی رہا ، پھر اسحق ڈار کے دور میں ہی پاکستان کی معیشت نے چھ اور سات فیصد کے حساب سے سالانہ ترقی کرکے پاکستان کو بہترین معاشی استحکام بھی فراہم کیا لیکن پھر نواز شریف دشمنی ان کی پاکستان میں جائیداد پر قبضہ کیا گیا، اسے نیلام کرنے اور ان کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور ان کے خلاف بھرپور میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا لیکن پھر وقت نے ثابت کیا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزام سیاسی تھے ،لیکن ان کے خلاف بعض حلقوں کی بداعتمادی کی فضاتاحال قائم ہے حالانکہ ملک کی معاشی بہتری کے لیے اگر شوکت ترین اور ڈاکٹر حفیظ شیخ جیسے معاشی ماہرین سے رائے لی جاسکتی ہے تو اسحق ڈار کے وہ گناہ، جو انھوں نے کیے ہی نہیں ، کیوں معاف نہیں کیے جا سکتے،اس وقت دنیا بھر سے بھی یہی آوازیں بلند ہورہی ہیں کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اسحق ڈار کو موقع دیا جائے ،حال ہی میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے بھی ایک خط وزیر اعظم شہباز شریف کو تحریر کیا ہے جس میںان سے اسحق ڈار کو پاکستان بلوانے کی درخواست کی گئی ہے ، بہرحال ملک میں بجٹ آچکا ہے ماہرین کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت کا یہ ایک بہترین عوام دوست بجٹ ہے لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ اس بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کسی سہولت کا اعلان نہیں کیا گیا ماضی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اوورسیز پاکستانیوں سے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو اپنے ذاتی استعمال کیلئے ایک فون بلا ڈیوٹی لانے کی اجازت اس بجٹ میں دینے جارہے ہیں وہ اجازت بھی نظر نہیں آئی جبکہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ اسکیم کے تحت ایک گاڑی لانے کی جو اجازت تھی اس پر موجودہ حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔ امید ہے کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی ان گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی کا بھی فوری خاتمہ کرے گی۔
مزید خبریں
-
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاست کیخلاف مذموم پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے 10رکنی مشترکہ...
-
ہر کوئی جانتا ہے کہ عمران خان کو سزائیں کس طرح دلوائی گئیں۔ ان کے خلاف کمزور ترین کیسز لگوا کر حاکمان وقت...
-
24نومبر 2024ء کی ناکام کال کو اپنے منطقی انجام پہنچے تو ہفتے ہونے کو ہیں۔ سیاسی حلقوں میں ایک نئی ’’کنٹرو...
-
کیا آج سے چند دن پہلے کوئی تصور کرسکتا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے اہم ملک شام کا مضبوط ترین حکمران بشار الاسد...
-
حکومت کو صلاحیّت پہ اپنیبھروسہ ہے، ذرائع کے مطابق نہیں فکر و تردّد کی کوئی بات سب اچھا ہے، ذرائع کے مطابق
-
شام میںبعث پارٹی اور علوی خاندان کے اقتدار کا سورج آخر کار غروب ہو گیا۔ مگر باغیوں کی کامیابی پر پاکستان میں...
-
ماڈل ٹائون میں مسعود علی خان کے ساتھ میرا زیادہ وقت گزرا۔ میں تو امریکہ سے ڈیڑھ دو سال بعد ہی واپس پاکستان لوٹ...
-
شام میں 54برس پر محیط سیاہ رات کا خاتمہ بالخیر ہوگیا ۔ یہ انقلاب کس طرح وقوع پذیر ہوا؟ یہاں نصف صدی سے جاری...