اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسپیکر نے پیر کو اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی ،وزیراعظم شہباز شریف نےبیان میں کہا کہ بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ایوان پیر کو بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت پر مبنی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔قبل ازیں وزیراعظم نے سپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ پر بحث کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں،بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیا گیا، لوگ احتجاج کر رہے ہیں،آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے، بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے، بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔
کراچی سونے کی قیمت میں 1000روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی...
کراچی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.30روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے...
کراچی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے میں تاخیر اوربے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ، فروخت...
اسلام آباد امریکا نے پاکستان کے لونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے...
پیرس اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے...
کراچی تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں...
کراچی حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فی صد جبکہ تجارتی...