بجٹ کےاثرات، سیمنٹ، بجری اور اینٹوں کی قیمت میں اضافہ

12 جون ، 2022

لاہور( خبرایجنسی)بجٹ کے اثرات،تعمیراتی میٹریل سیمنٹ ، بجری اور اینٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔اے کیٹیگری کے سیمنٹ کی بوری 70روپے اضافے سے بڑھ کر 1010 روپے ،بی کیٹیگری کے سیمنٹ کی بوری60روپے اضافے سے975 روپے ہو گئی۔درجہ اول کی اینٹوں کی قیمت میں دو ہزار روپے اضافہ ہوگیا جس سے اس کی قیمت بڑھ کر 15000ہوگئی ۔بجری کی قیمت میں 20 روپے فٹ اضافہ ہوگیا جس سے اس کی 130 روپے فٹ ہو گی۔تعمیراتی رت کہ قیمت 42 روپے فٹ سے بڑھاکر 48 روپے فٹ کردی گئی۔