لیبیا میں ناکام بغاوت کے بعد فسادات، فائرنگ اور دھماکے

12 جون ، 2022

طرابلس(اے ایف پی)لیبیا میں ناکام بغاوت کے بعد ملک گیر فسادات پھوٹ پڑے، مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں،تین ہفتے قبل بغاوت کی کوشش کی گئی تھی،اے ایف پی کے مطابق طرابلس کے 7 اضلاع میں بھرپور مظاہرے ہوئے،دو طرفہ فائرنگ اور دھماکے بھی ہوئے،تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مظاہروں کے باعث دارالحکومت میں کئی مقامات پر ٹریفک بھی جام رہا۔