کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال مئی کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے2.3ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجی گئی جو اس سے پچھلے ماہ اپریل کے مقابلے میں 25.4فیصد کم ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجی گئی تھی جو کسی بھی ایک ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات کا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ ماہ مئی کے مہینے میں ترسیلات زر پچھلے سال مئی2021 کے مقابلے میں بھی 6.9فیصد کم ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے 2.3ارب ڈالر کے ترسیلات زر شامل ہونے کے بعد رواں مالی سال کے 11ماہ یعنی جولائی2021تامئی 2022کے دوران ترسیلات زر کا مجموعی حجم 28.4ارب ڈالر ہوگئی ہیں جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3فیصد ہے۔ مئی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ 54کروڑ20لاکھ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 43 کروڑ50لاکھ ڈالر،برطانیہ سے 35کروڑ40لاکھ دالر اور امریکہ سے 23کروڑ30لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں کمی عید کے بعد ترسیلات زر معمول پر آنے اور طویل تعطیلات کے باعث ہوئی ہے۔
کراچی سونے کی قیمت میں 1000روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی...
کراچی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.30روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے...
کراچی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے میں تاخیر اوربے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ، فروخت...
اسلام آباد امریکا نے پاکستان کے لونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے...
پیرس اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے...
کراچی تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں...
کراچی حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فی صد جبکہ تجارتی...