یورپ توانائی کے پہلے عالمی بحران کا مرکز ہے، بین الاقوامی توانائی ایجنسی

12 جون ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے سربراہ نے یورونیوز کو بتایا کہ یورپ توانائی کے پہلے عالمی بحران کا مرکز ہے۔ یوکرین پر ماسکو کے حملے نے بحران کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے جس نے یورپی ممالک کو کچھ روسی توانائی درآمد نہ کرنے پر آمادہ کیا۔ ڈنمارک میں توانائی کی بچت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ ہم توانائی کے پہلے عالمی بحران کے بیچ میں ہیں۔ یہ دنیا بھر میں ہر جگہ محسوس ہوتا ہے لیکن یورپ میں سب سے زیادہ۔ یورپ دنیا بھر میں روسی توانائی یعنی تیل، گیس، کوئلہ اور دیگر کا اہم خریدار ہے۔