حکومتی پالیسی،پیٹرول310روپے لیٹر، بجلی 39روپے یونٹ تک جانے کا خدشہ ہے، عمر ایوب

12 جون ، 2022

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلے ماہ پیٹرول مزید مہنگا ہوکر 310 روپے فی لیٹر ہوجائے گا، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھے گی، خدشہ ہے کہ اب یہ بجلی 39 روپے فی یونٹ تک جائے گی، لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمت ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کرگئے تھے، خدشہ ہے کہ اب یہ بجلی 39 روپے فی یونٹ تک جائے گی۔