لاہور(نمائندہ جنگ)ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ سابق خاتون اول کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ خاتون اول اپنی ایک سہیلی کے ذریعے لوگوں سے ہیرے اکٹھے کر رہی ہیں اور آپ جو کرانا چاہیں وہ کرا لیں اورہمیں صرف ہیرے دیدیں ۔ یہ جو گھنائونا دھندا تھا یہ آمدن سے زیادہ کا کیس بنتا ہے ، یہ ایک کیس نہیں، مہنگی گھڑیاں، پینٹنگز ، ہیروں کے سلسلہ میں افریقہ سے وفود خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ آتے تھے جنہیں پروٹوکول دیا جاتا تھا،وہ ہیرے جواہرات آ کر فرح گوگی کو جمع کراتے تھے اوربلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے کوشش کی گئی ،ان ہیروں کے کودبئی کی بلیک مارکٹ میں پانچ فیصد کم ڈالر ریٹ پربیچا جاتا اورحوالہ ہنڈی کے ذریعے وہ پیسہ منگوایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنے بیگم کی دوست کے شوہر احسن جمیل گجر کو 32کروڑ روپے کی ٹیکس کی چھوٹ دی، یہ تو سیدھا سیدھا بے نامی کا کیس ہے، عمران نیازی نے اس کے عوض کتنے پیسے لئے ہوں گے یا گھر کا خرچہ چلوایا ہوگا ۔ عمرا ن خان کے6دن گزرگئےلیکن وہ واپس نہیں آئے،دوسروں کوچورچور،ڈاکوڈاکوکہنےوالاملکی تاریخ کاسب سےبڑاڈاکونکلا،اقوام متحدہ کے تحت عمران خان کی ذہنی حالت جانچنے کیلئے مختلف ممالک کے ذہنی امراض کے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیاجائے، عمران خان جو باتیں کرتے ہیں وہ کوئی عام انسان نہیں کر سکتا،مخصوص اشیاء کے استعمال کے بعد ہی لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔
کراچی سونے کی قیمت میں 1000روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی...
کراچی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.30روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے...
کراچی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے میں تاخیر اوربے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ، فروخت...
اسلام آباد امریکا نے پاکستان کے لونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے...
پیرس اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے...
کراچی تحریک انصاف کے وکیل سینیٹر بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں...
کراچی حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فی صد جبکہ تجارتی...