سندھ کا بجٹ 14 جون کو،تنخواہوں اور پنشن میں 25فیصد تک اضافے پر غور

12 جون ، 2022

کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اورپنشنزمیں دس تا 25 فیصد اضافے پر غور کررہی ہے ، تنخواہوں کی تفصیلات وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گریڈ ایک تا گریڈ 5 کے ملازمین کے پے اسکیل ریوائز کرنے پر غور شروع کردیا اور ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔پی پی آئی کے مطابق سندھ حکومت کے زیر انتظام ملازمین کی تنخواہوں میں سلیب وائز اضافے پر غور جاری ہے ، ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا 25فیصد اضافے اور ملازمین کے ایڈہاک ریلیف بھی ضم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کی تفصیلات وزیراعلی سندھ کو ارسال کردیں ، تنخواہوں و پنشن میں زیر غور اضافے سے سندھ حکومت کے اخراجات میں 12فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔خیال رہے سندھ حکومت کا مالی سال 23-2022 کا بجٹ 14جون کو پیش کیاجائے گا۔