گریڈ17سے 22کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الائونس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ

12 جون ، 2022

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وفاقی حکو مت نے گریڈ17سے 22تک کے وفاقی سیکرٹریٹ کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الائونس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2022کو ہوگا، صوبوں میں یہ پہلے ہی لاگو ہے، ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے 19تک کےسرکاری ملازمین کو و مارچ 2022سے 15فیصد ڈسپیریٹی الائونس دیا جارہاہےاور اب اسکو گریڈ 20سے 22تک کے افسران کو بھی دینے کی منطوری دی گئی ہے، یہ الائونس پرنسپل ، سیکرٹریٹ افسران اور دیگر منسلک اداروں آڈیٹرجنرل آف پاکستان ، محکمہ موسمیات، بیورو آف شماریات ، آرکیالوجی اور دیگر اداروں کے افسران کو بھی دیا جائیگا،گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے تک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں پنشنرز کی پنشن میں مزید 5فیصد اضافہ کیا گیاحکومت نے اپریل میں پنشن میں 10فیصد اضافہ کیا تھا اور بجٹ میں مجموعی طور پر 15فیصد پنشن میں اضافے کی منظوری دی ، 10فیصد اضافے کا اطلاق اپریل سے ہو چکا ہے جبکہ 5فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، حکومت نے سرکاری ملازمین کی 2017کی بنیادی تنخواہ میں 15فیصد اضافہ کیا ہے، اس کے بعد 2016, 2017, 2018, 2019اور 2021میں دیئے گئے ایڈہاک ریلیف الائونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائیگا۔