کراچی(آئی این پی،اسٹاف رپورٹر) دھماکہ خیز مواد کیس میں رینجرز آفیسر نے عذیر بلوچ کے خلاف اہم بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں بتایا عذیر بلوچ نے دوران تفتیش گارڈن میں گولہ بارود اور اسلحہ دفن کرنے کا انکشاف کیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ، مدعی مقدمہ رینجرز کے ڈی ایس آر نے عذیر بلوچ کیخلاف اہم بیان قلمبند کرادیا۔ رینجرز آفیسر جہانزیب خان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2016میں عذیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد 90روزہ ریمانڈ حاصل کیا، عذیر بلوچ گینگ وار کا لیڈر تھا۔عذیر بلوچ نے دوران تفتیش گارڈن گولہ بارود اور اسلحہ دفن کرنے کا انکشاف کیا اور کہا وہ جگہ کہ نشاندہی کرسکتا ہے، جسکے بعد ملزم کی نشاندہی پر گارڈن میں زیر زمین دفن ایل ایم جی، راکٹ اور لانچر سمیت گولیاں برآمد ہوئیں، کارروائی میں زمین میں دفن دستی بم، اعوان گولے اور لانچر بھی برآمد کئے۔ رینجرز آفیسر کاکہنا تھا کہ تمام اسلحہ کو فارنسک کیلئے ضابطے کے مطابق بھیجا، بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ناقابل استعمال کرکے پولیس کے حوالے کیا۔ مدعی نے بیان دیا کہ سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ میں کیس پراپرٹی جل کر تباہ ہوگئی۔عذیر بلوچ کے وکیل عابد زمان نے گواہ کے بیان پر جرح کرتے ہوئے کہا ایف آئی آر اور پولیس کو دیئے بیان میں کہیں نہیں ہے کہ تمام گولہ بارود پولیس کے حوالے کیا،اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کچرہ کنڈی سے برآمد کیا گیا تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیوں نہیں کیا گیا؟ملزم کے وکیل عابد زمان نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی،جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جانے لگا۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے...
تربت تربت ڈی بلوچ کے قریب سی پیک روٹ پر فورسز کے قافلے پر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ روڈ کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
اسلام آباد پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...