لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی ، عدالت نے پراسکیوشن کو ملک مقصود کے انتقال کے حوالے سے رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایات کردی،وزیراعظم شہبازشریف نےعدالت میں کہاکہ میں نےمنی لانڈرنگ کرکےمنہ کالاکراناہوتا ،توخاندان کی شوگرملوں کونقصان کیوں پہنچاتا،منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل اعجاز حسن اعوان کی عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔دوران سماعت ایف آئی اے نے 3مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان دئیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔جج کی اجازت سے وزیر اعظم شہباز شریف سماعت کے دوران روسٹرم پر آ گئےاور کہا کہ جیل میں ایف آئی اے نے میرے پاس آکر تفتیش کی ،تمام چیزیں ایف آئی اے کو بتائیںپھر ایف آئی اے خاموش ہوگیا ،مگر بعد ازاں دوبارہ ایف آئی اے نے جھوٹا مقدمہ درج کردیا ،میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے بارے عدالت کو حقائق بتائوں،ایف آئی اے کا کیس بھی وہی کیس ہے جو نیب نے بنا رکھا ہے۔
اسلام آبادپاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ طے پا گیا ، جسے بجلی کے...
اسلام آباد وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہاہے کہ چار سالہ مدت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
کراچی طالبان کے بانی رہنما ملا معتصم آغا جان گرفتار، اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ افغان طالبان میں...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں تیل کا شدید بحران، پٹرول پمپس پر طویل قطاریں، اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ایندھن کا...
لاہور سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے پاکستان، خصوصاً بلوچستان اور گوادر کی...